نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایران کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضاامیرمقدم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایران کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے سفیرِ رضا امیری مقدم نے وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔








