مسلم لیگ (ن) نے مانسہرہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف

93

مانسہرہ۔29 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہزارہ خاص کر مانسہرہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں، ہزارہ موٹر وے فیز II شنکیاری تک اگلے سال مئی تک کام مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے مانسہرہ سوئی گیس منصوبہ کو اور موٹر وے فیز II کو مئی تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل اور بکریال سٹی کو بھی مکمل کرنے کی یقین دہانی اور احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کے پرزور مطالبہ پر موٹر وے فیز II مانسہرہ، سوئی گیس، بکریال سٹی اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کی ادھوری تعمیر کو فی الفور مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔