وزیراعظم کی شہید اے آئی جی اشرف نور کے اہلخانہ سے ملاقات

91
APP50-29 ISLAMABAD: December 29 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi offering Fateh for the departed soul of Shaheed AIG Ashraf Noor during meeting with his family members at PM office. APP

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مادر وطن کے تحفظ کے لئے بہت بڑی قربانیاں دیں، ہم ان کے ہر قطرہ خون کے مقروض ہیں، پوری قوم ان قربانیوں کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ، وہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اے آئی جی اشرف نور کے اہلخانہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی، اے آئی جی اشرف نور 24 نومبر2017ءکو اپنی گاڑی پردہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے نتیجہ میں شہید ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نے سینئرپولیس افسر کی بے مثال قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مادر وطن کے تحفظ کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ان قربانیوں کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے