چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی سرفراز راجہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب کے ممبر سرفراز راجہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے سرفراز راجہ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہےجس کا کوئی نعم البدل …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب کے ممبر سرفراز راجہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے سرفراز راجہ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہےجس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں