پاکستان کا حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒءکے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند 192 پاکستانیوں کو آخری وقت پر ویزے جاری نہ کرنے کے بھارتی اعلان پر افسوس کااظہار

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒءکے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند 192 پاکستانیوں کو آخری وقت پر ویزے جاری نہ کرنے کے اعلان پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ عرس کی تقریبات یکم سے 8جنوری 2018ءتک جاری رہیں گی جس کیلئے1974ءکے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت پاکستانی شہریوں کو بھی زیارات کے لئے …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒءکے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند 192 پاکستانیوں کو آخری وقت پر ویزے جاری نہ کرنے کے اعلان پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ عرس کی تقریبات یکم سے 8جنوری 2018ءتک جاری رہیں گی جس کیلئے1974ءکے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت پاکستانی شہریوں کو بھی زیارات کے لئے ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے آخری وقت پر ویزہ دینے سے انکار سے 192 پاکستانی شہری حضرت نظام الدین اولیاء کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں جو 1974ءکے پاک بھارت پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے ۔ قبل ازیں رواں سال پاکستان کی طرف سے خصوصی ٹرین بھجوانے کی پیشکش کے باوجود بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ویزوں کے اجراءمیں تاخیر کے باعث یاتری گورو ارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالانہ تقریبات میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ بھارت کا حالیہ اقدام حضرت نظام الدین اولیاؒءکے سالانہ عرس کے موقع پراٹھایا گیا ہے جنہیں معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply