بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی شہر میں کارروائی کے دوران اشیا خوردونوش کے مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹس جاری کردیئے
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،اشیا خوردونوش کے مراکز کو اصلاحی نوٹس جاری

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی شہر میں کارروائی کے دوران اشیا خوردونوش کے مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹس جاری کردیئے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو محفوظ و صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مراکز مالکان کو ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اشیا خوردونوش کے کاروبار کےلئے جلد فوڈ بزنس لائسنس کے حصول کی ہدایت کی گئی، اس ضمن میں دکانداروں کی آسانی کےلئے انہیں لائسنس فارم بھی فراہم کئے گئے۔







