خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 10.4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ جی سی سی کے دیگر رکن ممالک بحرین، کویت، قطر اور عمان میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 1.37 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے 1.24 ارب ڈالر کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بحرین سے 204.1 ملین ڈالر، کویت سے 311.3 ملین ڈالر، قطر سے 404.2 ملین ڈالر اور عمان سے 454.8 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بحرین سے ترسیلات زر میں 15.8 فیصد، کویت سے 13.9 فیصد، قطر سے 13.6 فیصد اور عمان سے 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔






