اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فنانس ،ریونیو اور اقتصادی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے محبت کوانکے دلوں سے نہیں مٹایا جاسکتا۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب بھی عوام میں سب سے مقبول ترین رہنماءہیں جس نے ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بے …
عوام کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے محبت کوان کے دلوں سے نہیں مٹایا جا سکتا، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فنانس ،ریونیو اور اقتصادی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے محبت کوانکے دلوں سے نہیں مٹایا جاسکتا۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب بھی عوام میں سب سے مقبول ترین رہنماءہیں جس نے ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بے پناہ کام کئے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے سی پیک سمیت توانائی اور فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کا اجراءکیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نواز شریف کا تحفہ ہے اور یہ اقتصادی انقلاب کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی سہولت کیلئے موٹر ویز اور سڑکوں کے انفرا سٹرکچر کا جال بچھایا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفاد میں کام کر رہی ہے۔








