خزانہ ڈویژن کے ترجمان کی غیر ملکی قرضے کی ادائیگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) خزانہ ڈویژن کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے آئندہ 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضے کی مد میں 6 ارب ڈالر کی ادائیگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران غیر ملکی قرضے کے طور پر 6 ارب ڈالر ادا کرنے تھے، جن میں سے 2 ارب 40 کروڑ روپے ادا …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) خزانہ ڈویژن کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے آئندہ 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضے کی مد میں 6 ارب ڈالر کی ادائیگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران غیر ملکی قرضے کے طور پر 6 ارب ڈالر ادا کرنے تھے، جن میں سے 2 ارب 40 کروڑ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے باقی عرصہ کے دوران 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022ءتک پاکستان سالانہ غیر ملکی قرضے کی ادائیگی 5 ارب سے زیادہ نہیں ہے اور یہ سالانہ ادائیگی پاکستان کے سابقہ ٹریک ریکارڈ کے مطابق کسی تشویش کا باعث نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں ماضی میں غیر ملکی قرضے کی بڑی بڑی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply