وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بھارہ کہو میں سملی ڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط بنانا نواز شریف کا نظریہ ہے ، ملک سے اندھیرے ختم کرنا ، معیشت کو مضبوط بنانا،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانا، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھانا، سی پیک جیسے …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط بنانا نواز شریف کا نظریہ ہے ، ملک سے اندھیرے ختم کرنا ، معیشت کو مضبوط بنانا،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانا، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھانا، سی پیک جیسے تاریخ ساز منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنااور انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنانا نواز شریف کا نظریہ اور پارٹی کا نصب العین ہے جس پر حکومت نے ان چند سالوں میں عمل کر کے دکھایا۔ہم نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے ،صوبوں میں حکومت کرنے والی اپوزیشن بھی بے جا تنقید کرنے کی بجائے عوامی فلاح کیلئے مکمل کئیے گئے کام عوام کو پیش کریں‘ یقیناً اپوزیشن کی کارکردگی اپنے صوبوں میں قابل ستائش نہیں‘اس لئے انھیں تنقید برائے تنقید کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارہ کہو میں سملی ڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply