وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں کی میڈیا سے گفتگو

فیصل آباد۔30 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں نے ہفتہ کے روز پہلی بارفیصل آباد آمد کے موقع پر استقبالی شرکاءسے خطاب و میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت ملک سنگین بحرانوں سے نکل کر ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، قومی ترقی کے دشمن یکجا ہوکر حکومتی کوششوں میں رخنا ڈالنے کے لیے …

فیصل آباد۔30 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں نے ہفتہ کے روز پہلی بارفیصل آباد آمد کے موقع پر استقبالی شرکاءسے خطاب و میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت ملک سنگین بحرانوں سے نکل کر ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، قومی ترقی کے دشمن یکجا ہوکر حکومتی کوششوں میں رخنا ڈالنے کے لیے سرگرم ہیں انہیں کامیابی نہیں ہوسکےں گی، علی بابا چالیس چور حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، بحرانوں کے بعد گیس کی کمی پر قابو پاکر صنعتوں کا پہیہ رواں داواں کریں گے ، تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک جب بھی اقتصادی و معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے مسائل کی دلدل سے نکلتا ہے تو عوامی ترقی کے دشمن اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب عنان اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک مختلف بحرانوں کا شکار تھا جن میں سب سے سنگین بحران بجلی کا تھا جس سے صنعت و کاروبا کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا تھااور مسلم لیگی قائدین نے اسے چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے نہ صرف ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ کیا جس کے نتےجہ مےں اگلے دو تین ماہ تک وافر بجلی دستیاب ہوگی بلکہ یہی نہیں حکومت آئی پی پیز کے منصوبوں کو بھی ایل این جی پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس طرح بجلی کے بعد گیس کی کمی بھی ختم ہوجائے گی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply