اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اور ان کے دوست چکری انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد-لاہور موٹروے پرراولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب خوفناک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور ان کے قریبی دوست زبیر جاں بحق جبکہ …
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اور ان کے دوست چکری انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد-لاہور موٹروے پرراولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب خوفناک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور ان کے قریبی دوست زبیر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں جنرل وائیں کا بڑا بیٹا اور ڈرائیور شامل ہے۔ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب جنرل(ر) خالد شمیم وائیں اپنی لینڈ کروزر میں راول پنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور لینڈ کروزر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔ گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ موٹر وے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور طبی امداد فراہم کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنرل وائیں اور ان کا دوست زبیر جاں بحق ہوگیا جب کہ ان کے زخمی بیٹے اور ڈرائیور کو طبی امداد دی جارہی ہے۔








