اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام متاثر ہوتا ہے، گزشتہ چند روز سے ہماری ملکی مارکیٹ مستحکم ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام متاثر ہوتا ہے، گزشتہ چند روز سے ہماری ملکی مارکیٹ مستحکم ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دشواریوں کی وجہ سے ہی معاشی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم محمد نواز شریف تھے ملکی مارکیٹ کو ہم 19ہزار سے بڑھا کر54ہزار تک لے گئے تھے کیونکہ ہم نے اس ملک میں بہت زیادہ وسائل پید اکیے، سی پیک جو کہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے اسے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی نے شروع کیا جبکہ ملک میں جاری توانائی کے بحران کا خاتمہ بھی ہم ہی نے کیا ہے اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے شروع کردہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں سے بجلی بحران ختم ہونے جا رہا ہے اور ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ گیس کے مسئلے پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔








