پشاور ،گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس و افیون برآمد،2ملزمان گرفتار

ضلع خیبر کی تھانہ جمرود پولیس نےمنشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 9 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):ضلع خیبر کی تھانہ جمرود پولیس نےمنشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 9 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

تر جمان ضلع خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود نفیس خان کی نگرانی میں زرمت خان شہید چیک پوسٹ تختہ بیگ کے انچارج شیرزلی، صادق خان اور سب انسپکٹر بخت منیر پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے نیو بائی پاس شاکس روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی اور اس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 9 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کرکے ملزمان احمد حسین اور عبدالمالک کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ جمرود کے حوالات میں منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم بین الصوبائی منشیات سمگلنگ گروہ کے کارندے ہیں جو ملک کے مختلف شہروں میں مختلف اقسام کی منشیات سمگل کرتے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان اور نیٹ ورک سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایس ایچ او جمرود نے کہا ہےکہ ڈی پی او خیبر کے احکامات پر تمام چیک پوسٹوں اور چوکیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔