پاکستان عوامی تحریک اور اس کی دیگر اتحادی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لاشوں پر سیاست کر رہی ہیں ،سینیٹر مشاہداللہ خان ،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور اس کی دیگر اتحادی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
پاکستان عوامی تحریک اور اس کی دیگر اتحادی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لاشوں پر سیاست کر رہی ہیں ،سینیٹر مشاہداللہ خان ،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور اس کی دیگر اتحادی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لاشوں پر سیاست کر رہی ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری جمہوری شخص نہیں اور نہ ہی جمہوریت کے ساتھ ان کا کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے بلاوجہ احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے متعدد عوامی فلاحی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، ان دونوں سیاسی جماعتوں کے اوچھے ہتھکنڈوں ، ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا ۔پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں کو شروع کیا جن سے آج پاکستانی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔








