اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018کا سورج پاکستا ن کی تر قی ،عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو گا، 2018اس بات کا گواہ ہو گا کہ ہم تاریخ کے ایک صفحے کو پلٹ کو عصرحاضر کے چیلنجوں پر قابو پانے کے نئے عزم کے …
سپیکر قومی اسمبلی کا نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام تہنیتی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018کا سورج پاکستا ن کی تر قی ،عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو گا، 2018اس بات کا گواہ ہو گا کہ ہم تاریخ کے ایک صفحے کو پلٹ کو عصرحاضر کے چیلنجوں پر قابو پانے کے نئے عزم کے ساتھ ایک نئے سفر پر گامزن ہو گئے ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر نے معاشر ے کے پسماندہ طبقات کی تر قی کے لیے موجودہ حکومت کے شر اکتی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے دن گنے جا چکے ہیں اور 2018پاکستان کی تر قی و خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔انہوں نے ملک کے دفاع ،سا لمیت اور سلامتی کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدما ت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان کو درپیش چلینجوں کا حوالہ دیتے ہوئے سر دار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مستقل مزاجی سے پیش قدمی کرتے ہوئے ان چیلنجوں پر قابو پالے گی انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو باہمی اختلافات کو بھلا کر بابائے قوم کے ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں پر متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔








