این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی، آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کا شکار شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس مل گئے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم کامیابی سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی ہے

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم کامیابی سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی ہے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق شکایت کنندہ کو آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر جھانسہ دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا تھا جس پر ایجنسی نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے رقم ریکور کر لی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ آن لائن فراڈ اور مالی دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن اور متاثرین کو بروقت ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو 2026ء میں 6 پوزیشنیں حاصل کرکے تمام جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا فیصل آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نےپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونہار پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو 2026ء میں مختلف اختراعی منصوبوں کی کیٹیگریز میں 6 پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔ مقابلے میں 80 جامعات نے شرکت کی جبکہ 350 منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تمام جامعات میں سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے ہمراہ کامیاب فیکلٹی ممبران میں انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ”یمکن فوڈز“ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد کی قیادت میں پیش کیے گئے منصوبے ”فوڈ سکیورٹی کے فروغ، غذائی قلت کے خاتمے، پیداواری صلاحیت میں اضافے، پائیداری کے استحکام اور غذائی نظام میں تبدیلی کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والی سویا بین کی اقسام کا فروغ“ نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر رضیہ ندیم کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ”صنعتی فضلے سے بھاری دھاتوں کے خاتمے کے لیے ضائع شدہ مواد سے ماحول دوست جاذب ٹیکنالوجی کی تیاری“ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈاکٹر شہباز ناصر خان کی قیادت میں پیش کیے گئے منصوبے ”بائیو ہوم انرجی: صاف ستھری کھانا پکانے کی توانائی کے لیے ایک ہزار لیٹر کے گھریلو بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب“ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید برآں ڈاکٹر صدف شکور کے منصوبے ”ایکو تھرائیو لیب“ اور ڈاکٹر شہباز ناصر خان کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ”ای ایف تھری ایف: نامیاتی فضلے کو ایندھن، جانوروں کی خوراک اور کھاد میں تبدیل کرنے کا مربوط نظام“ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی اختراعی صلاحیتوں اور تخلیقی منصوبوں کو سراہا۔ ایکسپو میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے منصوبوں کی شرکت اور رابطہ کاری کے امور بزنس انکیوبیشن سینٹر نے انجام دیے۔ اس کامیاب نمائندگی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ساجد سہیل، ڈائریکٹر بی آئی سی ڈاکٹر اظہر علی، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر شہباز ناصر خان اور ڈاکٹر روبینہ رشید سمیت طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔