پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز کیلئے اہم الرٹ، رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کی ہدایت

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے تمام رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کے لیے 8 فروری 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تاریخ تک تجدید کا عمل مکمل کرلیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ریگولیٹری کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔

کونسل نے واضح کیا ہے کہ مسلسل 10 سال تک رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے نام پی ایم ڈی سی رجسٹر سے خارج کیے جا سکتے ہیں جبکہ مقررہ تقاضے پورے نہ کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی بروقت تجدید یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی قانونی یا ریگولیٹری پیچیدگی سے بچنے کے لیے آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر ضروری کارروائی مکمل کریں۔

مزید خبریں