پاک فوج میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کےلئے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو اضلاع میں رجسٹریشن اور انتخابی عمل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
پاک فوج میں بھرتی کےلئے رجسٹریشن اور انتخابی عمل کا شیڈول جاری،ترجمان

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاک فوج میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کےلئے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو اضلاع میں رجسٹریشن اور انتخابی عمل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق خواہش مند نوجوان مقررہ تاریخوں پر متعلقہ مراکز میں پہنچ کر بھرتی کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کوٹ ادو میں 18 نومبر 2026 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بھرتی کیمپ فعال ہوگا۔ اسی طرح تحصیل علی پور، ضلع مظفرگڑھ میں 19 نومبر کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور جبکہ مظفرگڑھ شہر میں 20 نومبر کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں بھرتی کیمپ لگایا جائے گا۔
پاک فوج میں سپاہی جنرل ڈیوٹی، سپاہی ٹیکنیکل، سپاہی کلرک، سپاہی کک اور سپاہی ڈرائیور کی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ اقلیتی برادری کے امیدواروں کے لیے بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھرتی کے لیے اصل تعلیمی اسناد بمعہ فوٹو کاپیاں، اپنا قومی شناختی کارڈ، والد کا قومی شناختی کارڈاور ڈومیسائل ہمراہ لائیں۔ امیدوار اپنی رجسٹریشن آن لائن ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی 23 نومبر 2026 تک کروا سکتے ہیں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے فون نمبرز 4781864 061-اور 7235067 0314-پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







