پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور رضااللہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے کنڈیشنز کو سمجھنا اور باؤلنگ میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے
ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے کنڈیشنز کو سمجھنا اور باؤلنگ میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے، محمد عباس ، رضااللہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور رضااللہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے کنڈیشنز کو سمجھنا اور باؤلنگ میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے، وہ ہر میچ میں ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ کے پروگرام ’’سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ وہ کنڈیشنز کا اچھی طرح جائزہ لے کر اپنی باؤلنگ کی حکمت عملی بناتے ہیں تاکہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں طویل اسپیلز کرنے سے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں کفایتی باؤلنگ کرنے کی مہارت حاصل ہوئی۔
رضااللہ نے کہا کہ میچ سے قبل محمد عباس اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے انہیں ایک ہی قسم کی سوئنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد ان کا جشن منانے کا انداز اپنے بھائی کے لیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی کنڈیشنز میں مؤثر باؤلنگ کرنے والا باؤلر بننا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضااللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔







