وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے جہاں وہ سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 اور گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں شرکت کریں گے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے

مزید خبریں
سنگاپور۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے جہاں وہ سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 اور گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں شرکت کریں گے جبکہ سنگاپور کی قیادت اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وفاقی وزیر خزانہ کا استقبال کیا۔ وزیر خزانہ 17 سے 19 نومبر تک سنگاپور میں قیام کریں گے۔
دورے کے دوران محمد اورنگزیب گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم کے تحت ایس ایم ایز کی ترقی، روزگار اور مسابقت کے موضوع پر منعقدہ وزارتی مکالمے سے خطاب کریں گے۔وزیر خزانہ سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر تجارت و صنعت گن کم یونگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
اس کے علاوہ وہ عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔








