گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری، 78 مقدمات درج، 35 ملزمان گرفتار۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن دریاخان بلال احمد نے کہا ہے
گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری، 78 مقدمات درج، 35 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
بھکر۔ 17 نومبر (اے پی پی):گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری، 78 مقدمات درج، 35 ملزمان گرفتار۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن دریاخان بلال احمد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے گندم کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی گولیوں (ایلومینیم فاسفائیڈ) کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبہ بھر میں غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف 78 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان زہریلی گولیوں کی فروخت بچوں، خواتین اور کم عمر افراد کو سختی سے ممنوع ہے۔بلال احمد نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈیلرز اور غیر مجاز دکانداروں کی جانب سے زرعی زہریلی ادویات کی غیر قانونی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ زہریلی گولیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کی اطلاع محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن **0800-17000** پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔







