اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑی جا سکتی۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑی جا سکتی۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کو یہ بات واضح کر دی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہیں نہیں اور ہم نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا کافی سارا علاقہ افغان حکام کے قبضے میں نہیں اس لیے افغان حکام کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ خود لڑیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے اور اس کے لیے اپنا مثبت کردار بھی ادا کرتا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان حکام سے بھی وہی بات کی ہے جو ہم امریکا سے کرتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے موجود نہیں لیکن اگر آپ کے پاس کوئی ایکشن ایبل انٹیلی جنس اطلاعات ہیں تو ہمیں دیں ہم کارروائی کریں گے۔








