حضرو ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو خواب میں میا ں برادران نظر آتے ہیں ان کی سیاست صرف میاں نواز شریف کے خلاف ہے‘ کل تک ایک دوسرے کی صورت نہ دیکھنے والے بھی اقتدار کیلئے اکھٹے ہو رہے ہیں‘ طاہر القادری برف باری کی وجہ سے تین ماہ کیلئے پاکستان آتے ہیں ان کے تمام …
وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
حضرو ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو خواب میں میا ں برادران نظر آتے ہیں ان کی سیاست صرف میاں نواز شریف کے خلاف ہے‘ کل تک ایک دوسرے کی صورت نہ دیکھنے والے بھی اقتدار کیلئے اکھٹے ہو رہے ہیں‘ طاہر القادری برف باری کی وجہ سے تین ماہ کیلئے پاکستان آتے ہیں ان کے تمام حربے ناکام ہو نگے‘ قوم جمہوریت کے ساتھ ہے‘ محمد نواز شریف کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا‘ آنے والے دو ماہ میںاین اے 57کا کوئی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈھوک ابراہیم آباد کو سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،شوکت خان بنگش نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا اہتمام اعظم خان ، طاہر خان اور دیگر نے کیا تھا۔








