وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ میتھین گیس کے اخراج پر قابو پانا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، عوام کو صاف فضا اور صحت مند ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے
میتھین گیس کے اخراج پر قابو پانا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، عوام کو صاف ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد/انطالیہ۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ میتھین گیس کے اخراج پر قابو پانا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، عوام کو صاف فضا اور صحت مند ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو میتھن گیس اخراج کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مندماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،متعددماحول دوست اقدامات پرعمل پیراہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جارہی ہے،میتھین کے اخراج پر قابوپاناموسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئے ناگزیر ہے، صحت مند فضا کی دستیابی ہرشہری کاحق ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ فضلے کی ری سائیکلنگ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔







