وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے ویژن ’’ہیپاٹائٹس سی سے پاک گلگت بلتستان‘‘ کے تحت وفاقی حکومت کے تعاون سے عوام کو ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہے
گلگت بلتستان میں عوام کو ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام جاری

مزید خبریں
گلگت۔ 18 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے ویژن ’’ہیپاٹائٹس سی سے پاک گلگت بلتستان‘‘ کے تحت وفاقی حکومت کے تعاون سے عوام کو ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خود بھی اپناسکریننگ ٹیسٹ کروایا۔
انہوں نے علما کرام، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنا سکریننگ ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ ہیپاٹائٹس سی کی بروقت مفت تشخیص اور علاج کو یقینی بنا کر گلگت بلتستان کو اس موذی مرض سے پاک کیا جا سکے۔







