حکومت کی موثر کوششوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے‘ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر کوششوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا اس وقت کا موازنہ 2017ءکے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر کوششوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا اس وقت کا موازنہ 2017ءکے ساتھ کیا جائے تو آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کافی بہتر اور پرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 2013ءمیں دہشت گردی کے 3ہزار کے لگ بھگ واقعات ہوئے تھے جبکہ آج تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کی روشنیاں اور امن بھی موجودہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس نے وہاں آپریشن شروع کر کے وہاں سے شرپسند عناصر کا خاتمہ کیا اور یہاں امن کو یقینی بنایا، یہی وجہ ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو نئے سال کا جشن منانے کے لیے سی ویو پر جانے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں دہشت گردی کے حملوں کے بغیر اور بنا کسی خوف کے یہاں عوامی اجتماعات اور جلوس نکال رہے ہیں۔

Leave a Reply