مراکش کی ٹیم فیفا مینز عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی

جنیوا۔19نومبر (اے پی پی):مراکش نے فیفا کی تازہ ترین عالمی مردانہ فٹ بال درجہ بندی میں 5ویں پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ شنہوا کے مطابق یہ 1993 میں عالمی درجہ بندی کے اجرا کے بعد مراکش کی اب تک کی بلند ترین پوزیشن ہے۔ فیفا کی طرف جاری کردہ مردوں کے فٹ بال مقابلوں کی تازہ درجہ بندی کے مطابق مراکش نے 25 ستمبر کے بعد 4 فتوحات …

جنیوا۔19نومبر (اے پی پی):مراکش نے فیفا کی تازہ ترین عالمی مردانہ فٹ بال درجہ بندی میں 5ویں پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ شنہوا کے مطابق یہ 1993 میں عالمی درجہ بندی کے اجرا کے بعد مراکش کی اب تک کی بلند ترین پوزیشن ہے۔

فیفا کی طرف جاری کردہ مردوں کے فٹ بال مقابلوں کی تازہ درجہ بندی کے مطابق مراکش نے 25 ستمبر کے بعد 4 فتوحات اور ایک مقابلہ برابر کھیل کر پرتگال اور برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پرتگال چھٹے جبکہ برازیل ساتویں نمبر پرچلاگیا۔درجہ بندی میں سپین بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بیلجیم آٹھویں اور نیدرلینڈز نویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ کولمبیا ایک درجہ ترقی کرکے دسویں نمبر پر آگیا ہے۔میکسیکو ابتدائی 10 ٹیموں کی فہرست سے باہر ہوگیا جبکہ کینیڈا 2 درجے ترقی کرکے تاریخ کی بہترین 25ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔فیفا کی مردانہ فٹ بال کی اگلی عالمی درجہ بندی 16 دسمبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔

مزید خبریں