وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز اور 22 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز اور 22 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے 22 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔







