قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آلتانی اسلام آباد پہنچ گئے، محسن نقوی نے پرتپاک استقبال کیا

قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آلتانی اسلام آباد پہنچ گئے، محسن نقوی نے پرتپاک استقبال کیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):قطر کے وزیر داخلہ اور داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آلتانی پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےقطری ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قطر کے وزیر داخلہ کے اس دورے سےدونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید خبریں