اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) حکومت پاکستان نے کموڈور عبد الباسط بٹ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ نے 1989میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ عبدالباسط بٹ نے امتیازی پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوںپر گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ کمانڈ تقرریوں میںکمانڈنگ آفیسر28ایوی ایشن اسکوارڈن اور کمانڈر نیول …
کموڈور عبد الباسط بٹ کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) حکومت پاکستان نے کموڈور عبد الباسط بٹ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ نے 1989میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ عبدالباسط بٹ نے امتیازی پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوںپر گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ کمانڈ تقرریوں میںکمانڈنگ آفیسر28ایوی ایشن اسکوارڈن اور کمانڈر نیول ایوی ایشن جبکہ ا سٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹر نیول ٹریننگ، ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز ،سیکٹر کمانڈر نیول انٹیلیجنس (ساﺅتھ) اور نیول سیکرٹری کی تقرریاں شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ فی الوقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ترکش آرمڈ فوسز وار کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں ۔ غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔








