اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک و قوم کا پیسہ ملکی تعمیروترقی پر ہی خرچ کیا ہے جس کی بدولت آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے‘ 2013ءمیں جب محمد نواز شریف وزیراعظم بنے تو ملکی معیشت کا کافی برا حال تھا لیکن ہماری قیادت نے ملکی …
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک و قوم کا پیسہ ملکی تعمیروترقی پر ہی خرچ کیا ہے جس کی بدولت آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے‘ 2013ءمیں جب محمد نواز شریف وزیراعظم بنے تو ملکی معیشت کا کافی برا حال تھا لیکن ہماری قیادت نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے اور اس وقت ملکی مارکیٹ جو کہ 19 ہزار پر تھی اسے بڑھا کر 54 ہزار تک لے گئے کیونکہ ہم نے اس ملک میں بہت زیادہ وسائل پید اکیے، سی پیک جو کہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے اسے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے شروع کیا جبکہ ملک میں جاری توانائی کے بحران کا خاتمہ بھی ہم ہی نے کیا ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے شروع کردہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں سے بجلی بحران ختم ہونے جا رہا ہے اور اب ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ گیس کے مسئلے پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








