گلوکارہ نمرہ مہرہ کا نیا گانا ون لاسٹ نوٹ ریلیز

گلوکارہ نمرہ مہرہ کا نیا گانا ون لاسٹ نوٹ ریلیز

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):گلوکارہ نمرہ مہرہ کا نیا گانا ون لاسٹ نوٹ ریلیز کردیا گیا۔گانے کی شاعری حیدر ذوالقرنین نے لکھی ہے جبکہ موسیقی عاطف خان نے پرڈیوس کی ہے ۔گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن عاطف خان نے کی ہے۔گانے کو نمرہ مہرہ نے ہی پرڈیوس کیا ہے۔نمرہ مہرہ نوجوانوں کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور ہمیشہ منفرد انداز کے گانے گاتی ہیں۔وہ حال ہی میں بیرون ملک پرفارم کرکے وطن واپس لوٹی ہیں۔نمرہ مہر کے مشہور پنجابی گانوں میں سے وائرل اور مقبول گانا ماہیا وے جو2023 میں ہٹ ہوا ۔اس کے علاوہ جے پتہ ہوندا،پاگل،لاپتہ،گولی ماردی،کریزی گرل،پیار دا صدقہ،پیار ہوگیا شامل ہیں۔

مزید خبریں