وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے
عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 20 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد اسد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف کے ہمراہ شہر میں زیرِ تعمیر گرین بس اسٹاپس کے دورہ کے دوران کیا،انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ کو جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی معیار اور منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرین بس اسٹاپس کی تعمیر مقررہ معیار کے مطابق مکمل کی جائے اور کام کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے منصوبے کو بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔







