چنیوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات، نوجوان لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

ضلع چنیوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد روڈ پر چکنمبر 129 کے قریب کوسٹر وین کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 18 سالہ حرم بی بی دختر ممتاز حسین موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

چنیوٹ۔ 20 نومبر (اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد روڈ پر چکنمبر 129 کے قریب کوسٹر وین کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 18 سالہ حرم بی بی دختر ممتاز حسین موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

دوسرے حادثے میں لاہور روڈ پر ساڑ موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ موٹر سائیکل سوار ذوالفقار علی ولد فرزند علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122 چنیوٹ کی امدادی ٹیموں نے دونوں حادثات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں حادثات میں مجموعی طور پر دو افراد جاں بحق ہوئے۔