پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کی انڈسٹری فیسیلی ٹیشن ٹیم ’’مرکز‘‘ ملکی آئی ٹی کمپنیوں، کال سینٹرز اور فری لانسرز کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے مسلسل معاونت اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
آئی ٹی کمپنیوں، کال سینٹرز اور فری لانسرز کی سہولت کے لیے پی ایس ای بی کا ’’مرکز‘‘ ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے فعال

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کی انڈسٹری فیسیلی ٹیشن ٹیم ’’مرکز‘‘ ملکی آئی ٹی کمپنیوں، کال سینٹرز اور فری لانسرز کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے مسلسل معاونت اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
جمعہ کو پی ایس ای بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت کام کرنے والے اس پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو ون ونڈو اسسٹنس، ریگولیٹری سہولت کاری اور کاروباری ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد اور ادارے کسی بھی وقت درپیش مسائل کے حل اور رہنمائی کے لیے ٹول فری نمبر 01010-0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا ای میل ایڈریس [email protected] کے ذریعے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔








