گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق جبکہ 1773زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1556ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 800 افراد شدید زخمی ہوگئے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق،1773زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

مزید خبریں
لاہور۔20نومبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق جبکہ 1773زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1556ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 800 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 973معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1010ڈرائیوز، 79کم عمرڈرائیور، 554 مسافر اور227 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ270 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان102حادثات میں 114متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،فیصل آباد101حادثات میں 107متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1791متاثرین میں 1434مرد اور357خواتین شامل ہیں۔








