وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے راشد آباد سٹی آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر کے طلباء کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تعلیم کو ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم کے حصول کا سفر ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد آباد سٹی آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر کے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تعلیم کو ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم کے حصول کا سفر ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد آباد سٹی آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر کے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔ راشد آباد سٹی آف ایجوکیشن اینڈ کیئر سندھ میں ٹنڈو اللہ یار کے قریب واقع ہے، یہ ایک کثیر الجہتی فلاحی منصوبہ ہے جو پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ آفیسرز نے شروع کیا ہے۔ اس کے تحت بچوں کے لئے متعدد سکول، ہسپتال، رہائشی اور تفریحی سہولیات ایسے بچوں کے لئے فراہم کی گئی ہیں جنہیں توجہ کی خصوصی ضرورت ہے اور ان کا تعلق معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے سے ہے۔ وزیراعظم سے اس وفد کی ملاقات اس منصوبہ کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں سے طلباءکو مدعو کر کے اعلیٰ سطحی دفاتر اور وزیراعظم سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر طلباءکو حکومت کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بچے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر کے بہت خوش ہوئے اور انہوں نے مختلف معاملات کے بارے میں وزیراعظم سے سوالات کئے۔ وزیراعظم کو راشد آباد منصوبے اور اس کے مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply