وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات ،قومی ورثہ ،تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات ،قومی ورثہ ،تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے محمد نواز شریف کے خلاف اکٹھا ہو کر تسلیم کر لیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کا سیاسی قد ان سب پر حاوی ہے،ڈیل کی افواہیں پھیلانے والے درحقیقت 2018کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں،نہ کوئی ڈیل ہوئی اور نہ ہی این آر او …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات ،قومی ورثہ ،تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے محمد نواز شریف کے خلاف اکٹھا ہو کر تسلیم کر لیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کا سیاسی قد ان سب پر حاوی ہے،ڈیل کی افواہیں پھیلانے والے درحقیقت 2018کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں،نہ کوئی ڈیل ہوئی اور نہ ہی این آر او ہوا،شریف فیملی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا،تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہوں، محمد نواز شریف کی پاکستان کے عوام سے ان کے خدمت کی ڈیل ہے اور انہی سے رہے گی۔مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ قیاس آرائیاں اتنی بھی نہ کی جائیں کہ جھوٹ نظر آنے لگیں،اپوزیشن کی تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش بھی عیاں ہو گئی،نواز شریف کو ڈیل کرنی ہوتی تو کرسی بچانے کے لیے کرتے،تب کرتے جب پانامہ کے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے تھے لیکن انہوں نے نہیں کی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply