وزیراعلیٰ کا لندن سے وطن واپسی کے بعد بغیر پروٹوکول رمضان بازار ٹاون شپ کا اچانک دورہ

لاہور۔10 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد بغیر پروٹوکول رمضان بازار ٹاﺅن شپ کا اچانک دورہ کیا اورپھلوں، سبزیوں، آٹے، چینی، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں موجود صارفین کے مطالبے پر رمضان بازاروں کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار شام 6 بجے کی بجائے …

لاہور۔10 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد بغیر پروٹوکول رمضان بازار ٹاﺅن شپ کا اچانک دورہ کیا اورپھلوں، سبزیوں، آٹے، چینی، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں موجود صارفین کے مطالبے پر رمضان بازاروں کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار شام 6 بجے کی بجائے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ عوام کو خریداری میں سہولت مل سکے۔ وزیراعلیٰ نے دورہ کے موقع پرانتظامیہ اور رمضان بازاروں سے متعلقہ افسران کو اچھے انتظامات پر شاباش دی اور کہا کہ رمضان بازار میں انتظامات تسلی بخش ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے صارفین کی معمولی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply