اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے کہاہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد مختلف شعبے صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں اوراسی تناظر میں پلاننگ کمیشن 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تشکیل کیلئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کررہاہے۔انہوںنے یہ بات منگل کو یہاں 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تشکیل کیلئے قائم رہبرکمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا رہبرکمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے کہاہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد مختلف شعبے صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں اوراسی تناظر میں پلاننگ کمیشن 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تشکیل کیلئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کررہاہے۔انہوںنے یہ بات منگل کو یہاں 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کی تشکیل کیلئے قائم رہبرکمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ قومی اقتصادی کونسل سے منظوری کے بعد بارہواں پانچ سالہ منصوبہ ایک چھتری کے طورپرکام کریگا اوراس کے تحت سماجی اوراقتصادی منصوبوں کے نفاذپر پیش رفت کے ضمن میں رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کو اقوام متحدہ کے منظورشدہ پائیدارترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے کوششوں کو یقینی بنایاجائےگا۔








