اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان ، ہنگری اور مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تینوں ممالک کے ساتھ اقتصادی ، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں اضافے کا خواہش مند ہے۔صدر مملکت نے یہ بات لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر مونا التانیر اورپاکستان کے ہنگری کے لیے نامزد سفیر افتخار عزیزاور مالدیپ کے …
صدر ممنون حسین کی لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر مونا التانیراور پاکستان کے ہنگری اور مالدیپ کے لیے نامزد سفیروں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان ، ہنگری اور مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تینوں ممالک کے ساتھ اقتصادی ، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں اضافے کا خواہش مند ہے۔صدر مملکت نے یہ بات لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر مونا التانیر اورپاکستان کے ہنگری کے لیے نامزد سفیر افتخار عزیزاور مالدیپ کے لیے نامزد سفیر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) وسیم اکرم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے لبنان کی سبکدوش ہونے والی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ایک زمانے میں سیاحوں کی جنت تھا ، ان کی خواہش ہے کہ ملک میں استحکام پیدا ہو اور لبنان کی یہ حیثیت ایک بار پھر بحال ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان تجارت، تعلیم او ر ثقافت کے شعبوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ان شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہو سکے۔ انھوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے لیے بڑی محنت سے کام کیا۔انھوں نے سبکدوش ہونے والی سفیر کی مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔








