وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

کامرہ ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نو تعمیر شدہ ایوی ایشن سٹی کامرہ میں ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے خود انحصاری کے حصول کے ذریعے ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے، حکومت نے بہترین افردی قوت کے حصول کے لئے تعلیم کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کی …

کامرہ ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نو تعمیر شدہ ایوی ایشن سٹی کامرہ میں ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے خود انحصاری کے حصول کے ذریعے ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے، حکومت نے بہترین افردی قوت کے حصول کے لئے تعلیم کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب منگل کو یہاں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی تھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر مو جود تھے، وفاقی وزراء اعلی ، دفاعی اور سول افسران کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم نے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔اس مبارک موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ مل کر کامرہ میں اس شاندار ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی جو پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہوا بازی کی صنعت اور اعلیٰ تعلیم کے میدا ن میں پاک فضائیہ کی گراں قدر خدمات اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی پر خلوص کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کوششوں کے ذریعے ہم خود انحصاری کی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply