اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءوفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمرا ن خان کیخلاف فارن فنڈنگ اور دہشتگردی کے مقدمات بنتے ہیں ۔کینیڈا سے آیا شخص جو اشتہاری ہے وہ بھی قانون کی پاسداری کا دعوٰی کرتا ہے۔ منگل کو جوڈیشل کمپلکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے …
عمرا ن خان کیخلاف فارن فنڈنگ اور دہشتگردی کے مقدمات بنتے ہیں،وفاقی وزیر دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءوفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمرا ن خان کیخلاف فارن فنڈنگ اور دہشتگردی کے مقدمات بنتے ہیں ۔کینیڈا سے آیا شخص جو اشتہاری ہے وہ بھی قانون کی پاسداری کا دعوٰی کرتا ہے۔ منگل کو جوڈیشل کمپلکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ طاہر القادری بھی پاکستان میں اشتہاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت جائیداد قرقی کیخلاف ضمانت نہیں دی جاسکتی عمران کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم پہلے دن سے انوکھا لاڈلا کہہ رہے ۔عمران خان نے خود تسلیم کیا ان سے غلطی ہوئی ہے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی 7اے ٹی اے کے تحت جسمانی ریمانڈ معاف نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے سامنے سر جھکایا،بھگوڑوں کو پکڑ پکڑ کر لائیں گے۔








