جاپان کے وزیر خارجہ (کل) دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے،وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف سے ملاقات کرینگے،ترجما ن دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو (کل)بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔جاپانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کرینگے۔جاپانی وزیر خارجہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی خیر سگالی ملاقات کرینگے۔دفتر خارجہ کے ترجما ن کے مطابق پاکستان …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو (کل)بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔جاپانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کرینگے۔جاپانی وزیر خارجہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی خیر سگالی ملاقات کرینگے۔دفتر خارجہ کے ترجما ن کے مطابق پاکستان جاپان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔1952میں سفارتی تعلقات قائم ہونے سے لیکر اب تک سیاسی،اقتصادی،تجارتی اور دیگر شعبوں میں پاک جاپان میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔اعلی سطح پر وفود کے تبادلے ان تعلقات کا اہم جز ہے۔دو اعلی سطح پر تبادلوں نے ملک کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کاحالیہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم میں مدد گار ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply