اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب” دو ٹوک“ کی تقریب پذیرائی منگل کو قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف، مختلف شعبوںکے ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہا کہ ذوالفقارچیمہ اپنے کردار …
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب” دو ٹوک“ کی تقریب پذیرائی کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب” دو ٹوک“ کی تقریب پذیرائی منگل کو قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف، مختلف شعبوںکے ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہا کہ ذوالفقارچیمہ اپنے کردار کے سبب نوجوانوں کیلئے رول ماڈل بنے ہیں ۔ انہوں نے ہر جگہ قانون کی حکمرانی قائم کی ہے ، اس ملک کو ذوالفقار چیمہ جیسے اصولوں پر ڈٹ جانے والے سول سرونٹس کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر زاہد مسعود نے کہا کہ کتاب ” دو ٹوک “ کی تحریرمیں قانون پسندی، مظلوم اور بے سہارا سے ہمدردی اور ملک سے محبت کی جھلک ہے ۔








