اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ بیان کو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے ہیں تب سے ہی اُن کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق ٹرمپ کے بیانات …
وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ بیان کو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے ہیں تب سے ہی اُن کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق ٹرمپ کے بیانات سے ایسا لگتا ہے جیسے کہ وہ امریکہ کی نہیں بلکہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد وہ روزانہ کی بنیاد پر دُنیا کے مختلف ممالک کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہیں اور اُن کے اس غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے خوداُن کے دوست ممالک بھی محفوظ نہیں ہیں جس سے امریکہ تنہائی کا شکار ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کی پالیسیزز نہ صرف دُنیا میں بلکہ خود امریکہ میں بھی پسپائی کا شکار ہیں اور خود امریکہ کے ذی شعور عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ برتاﺅ اور حماقتوں سے پریشان ہیں۔انہوںنے کہاکہ ابھی حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر اُسے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخی شکست اور ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔








