مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے یمن کے سفیر محمد مطہر العشابیکی ملاقات

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے یمن کے سفیر محمد مطہر العشابیکی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے منگل کو یہاں یمن کے سفیر محمد مطہر العشابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون اور سلامتی کی صورتحال پر …

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے یمن کے سفیر محمد مطہر العشابیکی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے منگل کو یہاں یمن کے سفیر محمد مطہر العشابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یمن کے سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کو یمن میں سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے یمن کے عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یمنی طلباءکیلئے مزید وظائف کی خواہش کا اظہار کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کی عوام کی طرف سے یمن کے مشکلات کا شکار عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے اقوام متحدہ کے عمل اور جی سی سی ڈیل کے تحت اور پاکستان کی پارلیمان کی قرارداد کے مطابق پرامن حل کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply