وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے، ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے کیونکہ سرحد پار نقل و حرکت روکنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ منگل کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے، ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے کیونکہ سرحد پار نقل و حرکت روکنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ منگل کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ بند گلی میں پہنچ چکا ہے اور اب وہ اپنی ان ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی شراکت داری میں ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے، آئندہ کسی بھی جنگ میں امریکہ کے اتحادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی امریکہ سے کوئی امداد لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس رقم کی بات کرتے ہیں چاہیں تو اس رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرا لیں اور اس آڈٹ کے لیے وہ کسی بھی امریکی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں، ٹرمپ یہ آڈٹ کرا کے دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا کام پاکستان نے اپنے وسائل سے شروع کیا ہے اور افغانستان کو بھی چاہیئے کہ وہ ایسے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ یہ دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply