اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس قوم نے دہشتگردی کےخلاف ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہوں اور جنگ میں اپنے بچوں کے لہو سے چراغ جلائے ہوں، ان کی قربانیوں کو زائل نہیں کیا جا سکتا، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کاوشوں اور پاکستان کی …
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو اور بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس قوم نے دہشتگردی کےخلاف ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہوں اور جنگ میں اپنے بچوں کے لہو سے چراغ جلائے ہوں، ان کی قربانیوں کو زائل نہیں کیا جا سکتا، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کاوشوں اور پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے اور جس طرح ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے وہ بے مثال ہے،مسلم لیگ ن کے مخالفین محمد نواز شریف سے خوفزدہ ہیں، نہ کوئی ڈیل ہوئی اور نہ ہی این آر او۔ اس حوالے سے ترجمان شریف خاندان نے تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کی سختی سے تردید کی، تمام سیاسی جماعتوں کا ایک شخص کےخلاف محاذ اس بات کا عکاس ہے کہ اس کا سیاسی قد کاٹھ کتنا بڑھ چکا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک خاندان کی شہرت خراب کرنے پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ وہ فارغ ہیں اور ان کے پاس کرنے کو دوسرا کام نہیں، وہ صرف کنیٹینر پر کھڑا ہونا جانتے ہیں، کوئی ایک عوامی منصوبہ انہوں نے اپنے صوبوں میں تکمیل پر پہنچایا ہو تو بتا دیں، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والا دہشت گرد آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیش ہو ا ، قوم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ عمران صاحب جیسے بھگوڑے اور اداروں کو گالیاں دینے والے کو بھی کٹہرے میںکھڑا ہونا پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو اور بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جس ملک نے بھی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد مانگی ہے پاکستان نے بین الاقوامی دنیا کا ساتھ دیا ہے۔








